آم, زرعی خبریں

کاشتکارماہ دسمبر کے دوران آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھیں،ماہرین زراعت

ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماہ دسمبر کے دوران آم کے باغات کی آبپاشی بندرکھیں اورپودوں پرنئی منزلیں نہ نکلنے دیں نیز رواں ماہ کے دوران ہر قسم کی پھوٹ کو کاٹنے کے علاوہ موثر زہروں کے ذریعے جڑی بوٹیوں کی تلفی بھی یقینی بنائی جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار پودوں کے نیچے گہری گوڈی نہ کریں کیونکہ جڑیں زخمی ہونے کی صورت میں مختلف قسم کے جراثیم آم کے پودے کے اندر داخل ہوکر مختلف بیماریوں کا موجب بنتے ہیں جن میں پودوں کا یکدم مرجھائو بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ باغبان پودے میں غیرضروری بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کیلئے ماہرین زراعت کے مشورہ سے سپرے کریں اور پودے میں نئی آنے والی پھوٹ کی چیکنگ اور اس کی شاخوں کی پختگی کو بھی یقینی بنایاجائے۔انہوں نے کاشتکاروں کو زوردیا کہ وہ ماہ دسمبرکے آخر تک کھادیں ڈالنے کا عمل بھی مکمل کرلیں۔