گندم

دس ماہ کے دوران گندم کی برآمدات 156 ملین ڈالربڑھ گئیں

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 0.967 ملین ڈالر کی گندم برآمد کی گئی تھی

رواں مالی سال 2017-18کے ابتدائی 10ماہ جولائی تا اپریل کے دوران گندم کی برآمدات 156 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں، ادارہ برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران گندم کی برآمدات میں 155ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ، رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران صرف 0.967 ملین ڈالر کی گندم برآمد کی گئی تھی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں برآمدات کا حجم 156 ملین ڈالر تک بڑھ گیا ہے ، پی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال میں گندم اور اس کی مصنوعات کی برآمدات 3676 میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 7 لاکھ 94 ہزار 172 میٹرک ٹن تک بڑھی ہیں۔