ڈیری, مویشی

پنجاب حکومت نے لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کے منصوبہ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

پنجاب حکومت نے ملک میں دودھ اور گوشت کی پیداور میں اضافہ کیلئے لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کے لئے شروع کئے گئے منصوبہ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا ہے

 پاکستان کی رپورٹ کے مطابق لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے محکمہ کے حکام نے کہا ہے کہ منصوبہ کے دوسرے مرحلہ میں تحصیل کی سطح پر لائیو سٹاک کے جدید ترین فارمز اور ماڈرن دیہاتوں کے قیام کے لئے اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کے 36 اضلاع میں دودھ اور گوشت کی پیداوار کے فروغ کے لئے تحصیل لیول پر جدید ترین لائیو سٹاک فارمز کے قیام کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز روشناس کراتی جارہی ہیں۔