زرعی خبریں, کپاس

خام روئی کی عالمی تجارت میں پاکستان کو 3ارب ڈالرسے زائد خسارہ

پانچ سال کے دوران خام روئی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3ارب 67کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہا ہے
کراچی(بزنس رپورٹر)پانچ سال کے دوران خام روئی کی عالمی تجارت میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 3ارب 67کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہا ہے،اسٹیٹ بینک کے مطابق پانچ سال میں 4ارب 21کروڑ 55لاکھ ڈالر کی خام روئی درآمد کی گئی جبکہ برآمدات کا حجم 53 کروڑ 56لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ، مالی سال 2014 کی درآمدات 53کروڑ ڈالر جبکہ برآمدات 20کروڑ ڈالر اور خسارہ 32کروڑڈالر رہا ، اسی طرح 2015 میں تجارتی خسارہ 29کروڑ ڈالر رہا تھا جبکہ 2016 کیلئے تجارت کا خسارہ ایک ارب 4کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا، رپورٹ کے مطابق 2017 کے دوران تجارتی خسارہ 86 کروڑ 88لاکھ ڈالر اور گزشتہ مالی سال 2018 کیلئے ایک ارب 14کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے ۔