آب پاشی, زرعی خبریں

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی آبپاشی کی مختلف سکموں پر 2ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے

آبپاشی کی مختلف سکموں پر 2ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے

خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع کی آبپاشی کی مختلف سکموں پر 2ارب روپے کی لاگت سے کام جاری ہے۔ محکمہ آبپاشی کے حکام کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں آبپاشی کی مختلف سکیموں کا کام جاری ہے۔ ان پر 2 ارب سے زائد لاگت آئے گی۔ ان سکیموں کی تکمیل سے ڈیرہ اسماعیل خان سے ٹانک اور لکی مروت میں 60ہزار ایکڑ بارانی زمین کو زیر کاشت لایا جائے گا۔ منصوبے سے مقامی لوگوں کے لئے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہو ںگے۔