سبزیاں

کیاریوں میں لگی سبزیوں کو فوارے سے پانی دینے کی ہدایت

نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیاں جالی کی چھوٹی ٹنل بنا کر کاشت کریں

محکمہ زراعت نے کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت چھوٹی کیاریوں میں لگائی گئی سبزیوں کو فوارے کی مدد سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ جن افرادنے گھریلو سطح پر کچن گارڈننگ پروگرام کے تحت موسم گرما کی سبزیاں کاشت کی ہیں وہ کیاریوں کو کھلا پانی لگانے کے بجائے صبح یا شام کے وقت حسب ضرورت فوارے کی مدد سے پانی لگائیں تاکہ بیج اورسبزیوں کو کسی قسم کے نقصان کا سامنانہ کرناپڑے ۔محکمہ زراعت قصورکے ترجمان نے بتایاکہ نرسری کے ذریعے لگائی جانیوالی سبزیاں جالی یا ململ کی چھوٹی ٹنل بناکر کاشت کی جائیں تاکہ چھوٹے پودوں کو پرندوں،کیڑے مکوڑوں اوربیماریوں سے محفوظ رکھاجاسکے ۔انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹیاں فصل کی خوراک ،پانی اور روشنی میں حصہ داربننے کے ساتھ ساتھ بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کے پھیلاؤمیں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں لہٰذا بذریعہ گوڈی ان کابروقت تدارک بھی اشدضروری ہے ۔

Send this to a friend