CPEC, زرعی خبریں

سی پیک کے تحت بلوچستان کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون پرکام تیزی سے جاری

چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

وزارت منصوبہ بندی میں قائم سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون کے لئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کیلئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس اقتصادی زون میں پھلوں، زرعی مشینری، فارما سیوٹیکل، موٹر سائیکل اسمبلنگ، کرومائیٹس، کوکنگ آئل، سیرامک انڈسٹری، آئس اینڈ کولڈ سٹوریج، برقی آلات، حلال فوڈ انڈسٹری اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اور ان کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون 200 ایکڑ رقبہ پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس زون سے کوئٹہ ائیرپورٹ کا فاصلہ 23 کلومیٹر، سی پورٹ سے 713 کلو میٹر، کراچی سے 976 کلو میٹر، ڈرائی پورٹ (کوئٹہ) سے 32 کلو میٹر اور ہائی وے N-50 زیرو کلو میٹر ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے بتایا کہ اس علاقے میں صنعتی بستی کے قیام کی تجویز صوبائی حکومت کی طرف سے آئی تھی۔