زرعی خبریں, سبزیاں

سندھ ، بلوچستان میں آٹھ لاکھ ٹن پیاز کی پیداوار متوقع

سندھ آبادگار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پیاز کی برآمدات کیلئے فوری اقدامات کرے جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوگا

کراچی(دنیا نیوز)سندھ آبادگار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت پیاز کی برآمدات کیلئے فوری اقدامات کرے جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ملک کو بھی قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوسکے گا،سندھ آبادگار ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن سندھ اور بلوچستان میں پیاز کی بمپر کراپ متوقع ہے جس سے نہ صرف مقامی سطح پر اس کی رسد بہتر ہوگی بلکہ اس کی برآمدات سے حکومت کو کروڑوں ڈالر حاصل ہوسکتے ہیں،

سندھ آبادگار کا مزید کہنا تھا کہ ساؤتھ ایسٹ ایشیا اور مڈل ایسٹ ممالک اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے بھارت سے پیاز درآمد کرتے ہیں، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تو بھارت کی یہ مارکیٹ پاکستان کو مل سکتی ہے جس سے ملک کو قیمتی زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

Send this to a friend