زرعی خبریں, کپاس

کپاس کی فی من قیمت میں اضافہ

کپاس کی فی من قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

کپاس کی قیمت میں اضافہ، 100 روپے اضافے کی ساتھ فی من قیمت 8 ہزار 300 روپے ہوگئی۔کپاس کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان جاری ہے، روئی کی قیمت 100 روپے اضافے سے 8 ہزار 300 روپے فی من تک پہنچ چکی ہے۔ کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق چین کی جانب سے امریکی کپاس کی درآمدات پر 25 فیصد ڈیوٹی کے نفاذ سے چین کے درآمد کنندگان نے اب بھارت سے کپاس کی خریداری کی تیاری کرلی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان سیمت دیگر ممالک میں کپاس کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گرتی قدر سے بھی کپاس مہنگی ہوچکی ہے۔ پاکستان میں گزشتہ سیزن کے مقابلے رواں برس کپاس کی پیداوار میں اضافہ تو ہوا مگر موسمیاتی تبدیلیوں اور پانی کی قلت کے باعث معیاری کپاس کی قلت ہے۔