بیج

کاشتکار بیجوں کی جدید اقسام کاشت کریں، زرعی ماہرین

زرعی ماہرین نے بہترپیداور کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو بیجوں کی نئی اور جدید اقسام کی کاشت کی ہدایت کی ہے۔

ماہرین زراعت کے مطابق فی ایکڑ 2800کلو گرام پیداوار کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو بیجوں کی نئی اقسام اورجدید اقسام کی کاشت کو یقینی بناناچاہئے اس کے ساتھ احتیاط کے ساتھ کیڑے مار ادویات کا استعمال یقینی بناناچاہئے۔ ماہرین نے بتایا کہ بالخصوص کپاس کاشت کرنیوالے کاشتکاروں کو اس حوالے سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، اس وقت کاشتکار ایسے بیجوں کا استعمال کررہے ہیں جن سے 880 سے لیکر 930 کلو گرام فی ایکڑ پیداوارحاصل ہورہی ہے جو دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ماہرین نے کسانوں اورکاشتکاروں سے کہاہے کہ وہ اس ضمن میں بہتر رہنمائی کیلئے محکمہ زراعت کے ماہرین کے مشوروں سے بیجوں اورکیڑے مارادویات کا استعمال کریں۔

Send this to a friend