مکئی

کاشتکار مکئی کی برداشت کے بعد چھلیاں اچھی طرح خشک کریں

محکمہ زراعت نے مکئی کی برداشت کے بعد کاشتکاروں کو چھلیاں اچھی طرح خشک کرنے کی ہدایت کی ہے اور ساہیوال 2002 ، ایم ایم آر آئی ییلو ، پرل اور اگیتی 2002 کا بیج آئندہ فصل کیلئے رکھنے کا بھی مشورہ دیا ہے

 محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے کہاکہ جب مکئی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہو جائے تو چھلیاں پودوں سے نکال کر چبوتروں نپر پتلی تہہ میں پھیلا دی جائیں اور بعد میں ان کو الٹتے پلٹتے بھی رہنا چاہئے، انہوںنے کہاکہ چونکہ موسم گرماکے دوران درجہ حرارت زیادہ ہوتاہے اس لئے چھلیوں کے خشک ہونے میںزیادہ سے زیادہ 3دن لگ سکتے ہیں، چھلیاں خشک کرنے میں بڑی احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے خاص کر وہ چھلیاں جن سے اگلی فصل کیلئے بیج رکھنا مقصود ہو تو ان کو سایہ دار جگہ میں خشک کرنا بہت بہتر ہوگا، انہوں نے کہا کہ مکئی کی ترقی دادہ سنتھیٹک اقسام کا اگلی فصل کیلئے بیج رکھنے کی غرض سے ایسے کھیتوں کا انتخاب کیاجائے جن کے اردگرد تین تین ایکڑ تک مکئی کی کوئی دوسری قسم کاشت نہ کی گئی ہو ورنہ بیج خالص نہیں رہیگا۔