آب پاشی, مزید باغبانی

ٹماٹرکی فصل کو 15 سے 20روز بعد پانی دیاجائے،محکمہ زراعت

محکمہ زراعت نے ٹماٹرکے کاشتکاروں کوفصل کی آبپاشی میں انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے

موسمی درجہ حرارت کی تبدیلی کے باعث فصل کو 15 سے 20روز بعد پانی دیاجائے اور ٹماٹرکی فصل سے جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے ابتدائی ایام میں ہی 2سے 3مرتبہ مناسب گوڈی کر دی جائے تاکہ ٹماٹرکے پودوں کو نقصان نہ پہنچ سکے۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ گوڈی کرتے وقت ٹماٹر کے پودوں پرمٹی چڑھادیں اورپودوں کا رخ پٹریوں کی جانب کرتے رہیں تاکہ ٹماٹر پانی میں گرکر ضائع نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹماٹرکے کاشتکار جڑی بوٹیو ں کے کیمیائی انسداد کیلئے ماہرین زراعت کی سفارش کردہ جڑی بوٹی مار زہروں کاسپرے کریں اور اگرانہیں فصل کے بارے میں کوئی معلومات درکار ہوں تو فوری ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا توسیع وپیسٹ وارننگ کے عملہ سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

Send this to a friend