زرعی خبریں

صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف دو لاکھ پچاس ہزار ایکڑ مقرر

رجمان محکمہ زراعت کے مطابق امسال صوبہ پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کا ہدف دو لاکھ پچاس ہزار ایکڑ مقرر کیا گیاہے۔ترجمان نے کہاکہ ہدف کے حصول کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ سورج مکھی کی کاشت کے فروغ کیلئے 5ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دی جارہی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ سورج مکھی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لئے بروقت کاشت نہایت ضروری ہے۔ترجمان نے کہاکہ خوردنی تیل کی درآمد پر سالانہ کم و بیش 3 کھرب روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں۔ تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر درآمد پر خرچ ہونے والا کثیر زرمبادلہ بچایا جاسکتا ہے۔