زرعی خبریں, گنا

پشاور، کاشتکا روں اور زمینداروں کا شوگر مل مالک کے جانب سے گنے کی کم قیمت مقرر کرنے کیخلاف احتجاجی مظا ہر ہ

کاشتکا روں اور زمینداروں نے شوگر مل مالک کے جانب سے گنے کی کم قیمت مقرر کرنے کیخلاف خزانہ شوگر ملز کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظاہرین نے بعد میں مین چارسدہ روڈ کو مکمل بور پر ٹریفک کیلئے بند کیا جس کی وجہ سے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوںکے قطاریں لگ گئے مظا ہر ے کی قیا دت عبدا لرحمن کافور ڈ ھیر ی ،فضل اللہ داؤدزئی ،ارباب جمیل اور د یگر کر ر ہے تھے مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کا رڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پرشوگر ملز مالکان کی من مانیوں کیخلاف نعر ے در ج تھے ۔

مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ حکومت کے جانب سے گنے کی نرخ مقرر ہو نے کے باوجودشوگر ملز مالکان اس پر عمل درآمد نہیں کرتے جس کیو جہ کاشتکاروں اور زمینداروں میں ما یوسی کی لہر پھیل گیاہے انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سی40کلو گنے کی قیمت 180روپے مقرر کر د یا گیا جبکہ اب خزانہ شوگرمل انتظامیہ40کلو گرام کے بجا ئے 50کلو گرام پر بضد ہیں انہوں نے کہاکہ ایک طرف مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے اور کاشتکار کے خراجات زیادہ ہیں اور آمدن اور موجودہ مقررکردہ ریٹ میں بھی بہت کم منافع مل رہاہیں جس کی وجہ سے کاشتکار مال بحران کے شکار بن گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ نے ہما رے مطالبات نہ مانے تو ان کے کیخلاف احتجاجوں کا سلسلہ جاری رکھے گے جبکہ بعد ازاں مظا ہر ین نے انتظامیہ اور پار لیما نی سیکر ٹر ی برا ئے خوارک ارباب جہانداد خان کی یقین د ہا نی پر احتجاج ختم کر د یا ۔