تجزيہ, مزید باغبانی

پاکستان میں پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے

بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے پاکستان میں پھلوں کی پیداوار دوگنا کی جا سکتی ہے، ماہرین زراعت

پاکستان میں پھلوں کی سالانہ پیداوار بعد از برداشت کے نقصانات کم کرکے دوگنا کی جا سکتی ہے ۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ پاکستان میں 41 مختلف اقسام کے پھلوں کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پھلدار پودوں اور فصلوں کے قبل اور بعد از برداشت کے مسائل سے قومی پیداوار کو بھاری نقصان پہنچ رہاہے جس پر قابو پاکر پیداوار بڑھائی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ پاکستانی پھلوں کی مختلف اقسام کو ذائقے ، رنگ ، وٹامنز ، خوردنی معدنیات ، فائبرز وغیرہ کی موجودگی کے باعث دنیا بھر میں پسند کیاجاتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ قومی حکمت عملی کے تحت بین الاقوامی سطح پر نئی منڈیاں تلاش کر کے پھلوں کی برآمدات میں اضافہ کرتے ہوئے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کے باعث ملکی معیشت کو مستحکم کیاجاسکتاہے۔