آم

آم کے باغات پر مؤثر نتائج حاصل کرنے کا آسان طریقہ

آم کے باغات پر بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں، ماہرین زراعت

ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ باغبان اپنے باغات میں کسان دوست کیڑے چھوڑ کرتیلے پر قابو پا سکتے ہیں نیز باغات کو صاف ستھرارکھنے کیلئے مناسب انتظامات کر کے بھی کیڑے مکوڑوں پر قابو پانے سمیت فصل کو ہر قسم کے نقصانات سے بچایا جا سکتاہے ۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے بتایاکہ آم کے باغات پر اندھا دھند زہریلی ادویات کے سپرے کی بجائے بائیو لوجیکل کنٹرول کا طریقہ اپنا کر مؤثر نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ باغبان حضرات اس طریقے سے ماحول کو آلودگی سے بھی بچانے میں کامیاب ہو جائیں گے، باغبان کسی بھی مسئلہ کی صورت میں فوری طور پر ماہرین زراعت کی خدمات سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔

Send this to a friend