زرعی خبریں, کھاد

حکومت کا زرعی فنڈ قائم کرنے کا اعلان۔ کھادوں پرسیلز ٹیکس کی شرح تین فیصد تک کم کرنے کی تجویز

ایوان زیریں میں بجٹ تقریر کے دوران وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ کھاد کے کارخانوں پر گیس کی فراہمی پر سیلزٹیکس دس سے کم کرکے پانچ فیصد جبکہ ہرقسم کی کھادوں پر سیلزٹیکس کی شرح تین فیصد تک کم کرنے کی تجویز ہے۔

یوریا کھاد پر سیلز ٹیکس کی شرح پانچ فیصد اور ڈی اے پی پر سو روپے فی بوری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرعی مشینری پر سیلز ٹیکس کی شرح سات سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ پانچ ارب روپے کا زرعی فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ ڈیری فارمزکے پنکھوں اور جانوروں کی خوراک پر عائد سیلز ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولٹری سیکٹر کیلیے مختلف وٹامنز کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی دس سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ فش فیڈ پرعائد دس فیصد سیلز ٹیکس جبکہ ڈیری فارمرز کے پنکھوں اور جانوروں کی خوراک پرعائد سیلز ٹیکس بھی ختم کر دیا گیا ہے۔