پولٹری, زرعی خبریں

محکمہ لائیو سٹاک کی ہر 2 ما ہ بعد دیہی مرغیوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے کی ہدایت

ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی اثرات کے باعث کسی مالی نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ذرائع نے بتایا کہ اس وقت صوبہ پنجاب میں 4کروڑ 45 لاکھ 55ہزار سے زیادہ دیہی مرغیاں موجود ہیں۔ انہوںنے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک کے حکا م پولٹری فارمرز کی معاونت کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ انہوںنے کہا کہ حفاظتی ٹیکہ جات گھر کے قریب ویٹرنری ہسپتالوں یا لائیو سٹاک ڈسپنسریوں سے لگوائے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اس ضمن میں ایک ہیلپ لائن بھی قائم کر دی گئی ہے لہٰذا پولٹری فارمرز صبح 8سے رات 8بجے تک فری ہیلپ لائن پر رابطہ کر کے مزید معلومات ، مشاورت یا رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔