CPEC, زرعی خبریں

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تک 65کلومیٹر سی پیک منصوبے کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا

چین پاکستان اقتصادی راہداری سے فاٹا بھی استفادہ کرے گا۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ترجمان کے مطابق فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنے اور علاقے کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹانک سے ڈیرہ اسماعیل خان تک 65کلومیٹر سی پیک منصوبے کی تعمیر سے علاقے کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا جبکہ عوام کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ فاٹا ترجمان کے مطابق منصوبے کیلئے جلد زمین کی خریداری کے عمل کا آغازکیا جائے گا اور اس طرح سی پیک منصوبے پر جلد کام کا آغازکیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ فاٹا کے عوام کیلئے امن، خوشحالی و ترقی اور پسماندگی کے لئے ایک نیا پیغام لایا ہے۔

Send this to a friend