زرعی خبریں

یکم اکتوبر تک کپاس کی 40 لاکھ بیلز کی آمد

کپاس کی چنائی شروع ہوتے ہی ملک بھر میں بند کئی جننگ ملز کو لگے تالے کھل گئے

،کاٹن جنرزکے مطابق یکم اکتوبر تک کپاس کی 40 لاکھ بیلز کی آمد ہوچکی ہے جبکہ گزشتہ سیزن کی اسی مدت میں 39 لاکھ کاٹن بیلز حاصل ہوئی تھیں، ٹیکسٹائل ملز نے 29 لاکھ کاٹن بیلز اور برآمدکنندگان نے 65 ہزار کاٹن بیلز خریدیں جبکہ ملک بھر میں اس وقت 777 جننگ ملز نے بھی کام شروع کردیا ہے ۔