زرعی خبریں, مشینری

ٹریکٹرزکی پیداوار میں 11،فروخت میں 19فیصدکمی

رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ٹریکٹرز کی پیداواراورفروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، آٹوموٹومینوفیکچررزکے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 میں 4558 یونٹ ٹریکٹرزکی پیداواراور3872یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5087 یونٹ ٹریکٹرز کی پیداواراور4619یونٹ ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی ،اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں ٹریکٹرز کی پیداوارمیں کمی کی شرح 11.60فیصد رہی، اسی طرح فروخت میں کمی کی شرح 19.29 فیصد ریکارڈ کی گئی۔