زرعی خبریں

کماد کی ستمبر کاشت کے ضمن میں کاشتکاروں کو اچھی و معیاری فصل کے حصو ل کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کی ہدایت

زرعی ماہرین نے کاشتکاروں کو کماد کی ستمبر کاشت کے ضمن میں اچھی و معیاری فصل کے حصو ل کیلئے جدید پیداواری ٹیکنالوجی پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے اور بیمارو کمزور گنے چھانٹ کر نکالنے سمیت ستمبر کاشتہ و مونڈھی فصل کا بیج استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیاہے۔ انہوںنے بتایاکہکماد کی فصل سے بھرپور پیداوار لینے کیلئے اس کی اقسام کا کردار نہایت اہم ہے اس لئے اقسام کے انتخاب کے وقت ان کی پیداواری صلاحیت، کیڑے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کو مدنظر رکھا جائے۔