زرعی خبریں

راولپنڈی میں ایک لاکھ 55ہزار کاشتکار کسان کارڈ کیلئے رجسٹر

راولپنڈی ضلع میں اب تک ایک لاکھ 55ہزار 592کاشتکاروں کو کسان کا رڈ کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے

ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر(فنانس اینڈ پلا ننگ)را ئوعا طف رضاکو ایگری کلچر ٹاسک فورس کی جانب سے پیش کی گئی ما ہا نہ ر پو رٹ میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی ضلع میں اب تک ایک لاکھ 55ہزار 592کاشتکاروں کو کسان کا رڈ کے لئے ر جسٹر کیا جا چکا ہے ۔ جس کے ذریعے وہ سبسڈی سکیمیں استعمال کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی میں اس وقت زرعی ادویات کے 46 رجسٹرڈ ڈیلرز موجود ہیں اور زرعی ادویات وافر مقدار میں موجودہیں جبکہ فرٹیلائزر کے 18 رجسٹرڈ ڈ یلرز 17 سب ڈیلرز موجود ہیں۔سال 2017-18 میں اب تک 93فرٹیلائزر سیمپل لئے جا چکے ہیں جن میں سے 78 فٹ، 01ان فٹ جبکہ14 کے رزلٹ کا ابھی انتظار ہے ۔ان فٹ قرار دئیے جانے والے سیمپل کے ڈیلر وں کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے ۔اسکے ساتھ ساتھ دیہی سطح پر کسان ٹریننگ کے تیسر ے فیز کا آ غاز کر دیا گیا ہے ۔