زرعی خبریں

رواں سال مون سون کے دوران ملک میں 10 کروڑ پودے لگائے جائینگے

وزیراعظم کا سرسبز پاکستان پروگرام کے تحت رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں 10 کروڑ پودے لگائے جائیں گے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق وزیراعظم کاپانچ سالہ سرسبز پاکستان پروگرام ملک اور اس کے عوام کو سیلاب سمیت موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کاحصہ ہے۔جنگلات ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات سے  نکالنے کاموثر ذریعہ ہیں۔