بیج, زرعی خبریں

ہائبرڈ بیجوں کی کاشت سے زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ

ہائبرڈ بیجوں کی کاشت سے زرعی پیداوار میں کئی گنا اضافہ

محکمہ زراعت حکومت پنجاب نے سبزیوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹنل ٹیکنالوجی کو فروغ دیا ہے جس سے مارکیٹ میں سبزیوں کی دستیابی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس پیداواری اضافہ میں سبزیوں کے ہائبرڈ بیجوں کا کردار اہم رہا ہے لیکن یہ ہائبرڈ اقسام بیرون ممالک سے درآمد کی جاتی ہیں اور ہائبرڈ اقسام کے بیج مہنگے ہونے کی وجہ سے عام کاشتکاروں کی قوت خرید سے باہر ہیں، اس سال ان ہائبرڈ اقسام کا بیج کاشتکاروں کو انتہائی سستے داموں فراہم کیا گیا ہے ۔