زرعی خبریں, مویشی

اقوام متحدہ مویشیوں میں بیماری کی روک تھام کیلئے پاکستان کو 60لاکھ ڈالر سے زائد فراہم کریگا

اقوام متحدہ مویشیوں میں منہ اور کھر کی بیماری کی روک تھام کیلئے پاکستان کو 60لاکھ ڈالر سے زائد فراہم کریگا

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے خوراک اورزراعت کے ادارے اورقومی تحفظ خوراک اورتحقیق کی وزارت کے درمیان اسلام آباد میں ایک معاہدے پردستخط کئے گئے۔اس منصوبے پرچھ سال میں عملدرآمد ہوگا جس کے تحت مویشیوں میں اس بیماری کی روک تھام کیلئے تشخیص، علاج ،نگرانی ،فوری اقدامات اور مویشیوں کیلئے ویکسین کی فراہمی میں مدد ملے گی۔یہ پروگرام اس بیماری کی وجہ سے ہونیوالے مویشیوں کے نقصانات میں کمی میں معاون ثابت ہوگا اس سے افزائش حیوانات کاشعبہ ترقی کرے گا اور لوگوں کاذریعہ معاش بہتر ہوگا۔