آم, زرعی خبریں

آم کی پیداوار کے مقابلوں میں حصہ لینے کے خواہاں کاشتکار 11 جون تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں

محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام آم کی پیداوار کے مقابلے 2018-19ء لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے جس کا مقصد آم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہے ۔

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نجف عباس نے ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملتان ، خانیوال، رحیم یار خان ،مظفر گڑھ، بہاولپور، وہاڑی، بہاولنگر اور جھنگ کے اضلاع کے کاشتکار اس مقابلے میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ تین ایکڑ رقبہ پر مشتمل آم کے باغات کے مالک مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے 11 جون تک محکمہ زراعت پنجاب کے پاس درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔