زرعی خبریں

پنجاب میں رین واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کا آغاز ہوگیا

پنجاب میں کپاس کی فصل کو بہتر بنانے اور بارش کا پانی ضائع ہونے سے بچانے کیلئے رین واٹر مینجمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے

،کپاس کے کاشتکاروں کیلئے پہلی مرتبہ مون سون بارشوں کے نقصانات سے کپاس کی فصل کومحفوظ رکھنے اور زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے کسان پیکیج کے تحت 6کروڑ روپے کی سبسڈی سے رین واٹر مینجمنٹ ، پائلٹ پراجیک کا آغازکیا گیا ہے، جس کیلئے ابتدائی مرحلے میں جنوبی پنجاب کے 7اضلاع بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان ، لودھراں، وہاڑی، خانیوال اور ملتان میں کپاس کے کھیتوں سے بارش کے اضافی پانی کے اخراج کیلئے 105بارشی تالابوں اور 70سے زائد sunken field کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، کپاس کے کھیتوں میں کھڑے بارش کے اضافی پانی کی فوری نکاسی ممکن بنانے کیلئے 250 پورٹ ایبل واٹر پمپنگ سسٹم کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پراجیکٹ کی لاگت کا 50فیصد حکومت پنجاب کی جانب سے بطور سبسڈی ادا کیا جائیگا ، اس منفرد پراجیکٹ کے ذریعے کپا کی فصل کی بہتر پیداوار اور بارش کا پانی ضائع ہونے سے محفوظ کرکے کسانوں کی سہولت کے لئے جدید نظام آبپاشی سے فارم کی سطح پر پانی کے ذخیرہ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔