آب پاشی, زرعی خبریں, کپاس

اندرون سندھ ، قلت آب کے باعث پھٹی کی بوائی متاثر

سندھ کے دو بیراجوں کوٹری اور سکھر میں پانی کی قلت پیدا ہونے کے باعث پنگریو سمیت اندرون سندھ کے علاقوں میں پھٹی کی بوائی شدید متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے رواں سال پھٹی کی بوائی کا ملکی ہدف پورا نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ، پھٹی کی بوائی کا سیزن شروع ہونے کے باوجود اندرون سندھ کے علاقوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں پھٹی نہ ہونے کے برابر بوئی گئی ہے ، اندرون سندھ میں کاشت کاروں کیلئے بڑی فصل کی حیثیت اختیار کر جانے والی پھٹی کی بوائی نہ ہوسکنے کے باعث پہلے سے تباہ حال کاشت کاروں کی معاشی بد حالی میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ سے صوبے کے لاکھوں کاشت کار شدید پریشانی کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، ربیع کی فصل قلت آب کے باعث متاثر ہونے کے بعد کاشت کاروں کی امید خریف کی فصلیں بہتر ہونے پر مرکوز تھیں مگر سندھ کے دونوں بیراجوں میں پانی کا خوفناک بحران پیدا ہونے کے باعث ان کی یہ امیدیں دم توڑ گئی ہیں اور مایوسی کاشت کاروں کے چہروں پر پھیلی ہوئی دکھائی دے رہی ہے ، کاشت کار رہنماؤں نے رابطہ کر نے پر بتایا ہے کہ پھٹی کی فصل بوائی نہ ہونے سے سندھ کی زراعت پر انتہائی منفی اثرات پڑیں گے اور صوبے کے لاکھوں کاشت کار معاشی طور پر کنگال ہو جائیں گے ، اس صورتحال کا وفاقی اور صوبائی سطح پر نوٹس لیا جائے ۔

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *