چاول, زرعی خبریں

رواں سال 36لاکھ ٹن باسمتی چاول ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ

پیداوار 71 لاکھ ٹن تک ہونے کا امکان ہے ،رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن۔

پاکستان رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے رواں سال 36لاکھ ٹن باسمتی چاول ایکسپورٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 32فیصد زائد ہے ۔ ایسوسی ایشن کے ذرائع نے بتایاکہ اس سال چاول کی پیداوار 70 سے 71 لاکھ ٹن تک ہونے کا امکان ہے جبکہ اندروں ملک اس کی کھپت و طلب 34سے 35لاکھ ٹن ہے اس طرح باقی بچ جانیوالا تقریباً36لاکھ ٹن چاول برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ حاصل کیاجائے گا تاکہ ملک کو معاشی استحکام حاصل ہو سکے ۔انہوں نے بتایاکہ اس سال چاول کی پیداوار میں 6 لاکھ ٹن اضافہ کا امکان ہے گزشتہ سال بعض مقامات پربارشی و سیلابی نقصانات کے باعث پیداوار 64لاکھ ٹن رہی تھی تاہم اس سال بہترین موسمی حالات ، سازگار فضا، دھان کی کاشت کے منصوبہ اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استفادہ کے باعث پیداوار کا ہدف 70سے 71لاکھ ٹن رکھا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *