مزید باغبانی

انگور کی قلمیں جلد تیار کرنے کی ہدایت

باغبان رواں ماہ انگور کی قلمیں تیار کرلیں ،ماہرین زراعت

باغبانوں کو رواں ماہ جنوری کے دوران شاخ تراشی کے عمل کے ساتھ انگور کی قلمیں تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ قلمیں تیار کرنے کے بعد انہیں چھوٹے بنڈلوں کی صورت میں باندھ کر نمدارریت یا مٹی میں کم و بیش ایک ماہ کیلئے دبادیاجائے کیونکہ اس عمل کے نتیجے میں قلمیں نرسری میں لگانے کے بعد جلد ہی جڑیں اور پھوٹ نکالنا شروع کردیتی ہیں۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ انگور کی کاشت تقریباًہر قسم کی زمین میں کی جاسکتی ہے البتہ کلراٹھی ، سیم زدہ اور بھاری میرازمین سمیت ایسی زمین جس میں پانی دیر تک کھڑارہے وہ انگور کی کاشت کیلئے مناسب نہیں ۔انہوں نے کہاکہ انگور کی اقسام کنگز روبی ، فلیم سیڈلیس ،پرلٹ ،تھامپسن سیڈلیس کی کاشت سے زیادہ پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے ۔