مزید فصلیں

مسور کے کاشتکاروں کیلئے زرعی ماہرین کی خاص ہدایات

مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں، زرعی ماہرین

مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبار فصل کی پیسٹ سکائوٹنگ کریں‘سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتا ہے جس پرکالی پھپھوندی اُگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے، اس کے بروقت انسدادکیلئے کسان دوست کیڑوں‘ کچھوابھونڈی‘ لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

زرعی ماہرین نے کہا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں، لشکری سنڈی کے انسدادکیلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے۔ ماہرین نے ہدایت کی کہ کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔