مزید فصلیں

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پودینہ کی کٹائی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

کاشتکاروں کو چاہئیے کہ جب پودینہ کے پودی15 سے 20سینٹی میٹر تک اونچے ہوجائیں توانہیں کاٹ کر چھوٹی چھوٹی گٹھیوں کی صورت میں باندھ دینا چاہئیے۔ترجمان نے کہا کہ پودینہ کی فصل میں جڑی بوٹیوں کے پیدا ہونے کا بھی احتمال رہتاہے لہذا اگر پودینہ کے کھیت میں جڑی بوٹیاں اُگ آئیں تو ہر کٹائی کے بعد کھرپے کی مدد سے گوڈی کرتے ہوئے جڑی بوٹیوں کو تلف کردیناچاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ پودینہ کی شاندار فصل حاصل کرنے کیلئے مناسب کھادوں کا استعمال بھی ضروری ہے جس کیلئے کاشتکار ہرکٹائی کے بعد کھیت میں ایک بوری یوریا یا دو بوری امونیم سلفیٹ کھاد فی ایکڑ کے حساب سے ڈال کر آبپاشی کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اس اقدام سے پودینے کی صحتمند اور فی ایکڑ زیادہ پیداوار حاصل ہوگی۔