مزید فصلیں

آلو کے زیر کا شت رقبہ میں اضافہ

ملک بھرمیں آلو کے زیر کا شت رقبہ میں زبردست اضافہ

زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ پنجاب سمیت ملک بھرمیں حالیہ کچھ عرصے کے دوران آلوزیر کا شت رقبہ میں زبردست اضافہ ہوا ہے کیونکہ نشاستہ منرلز اور پروٹینز کی بھرپورمقدار کے باعث جہاں خورا ک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیاد ہ ہوا ہے وہی آلو سے بننے والے دیگر غذائی مصنوعات کی مانگ میں بھی کئی گناہ اضافہ ہوگیا ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈر ز بھار ی منافع حاصل کررہے ہیں۔

زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ آلو دنیا کی ایک مشہورفصل ہونے کے ساتھ ساتھ غذا بھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمرکے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ خوراک کو متوازن بنانے کیلئے ہر عمرکے لوگ اسے زیاد ہ استعمال کرتے ہیں ۔