آم

آم کی برآمدات 25 مئی سے شروع ہوں گی

پاکستان سے آم کی برآمدات پچیس مئی سے شروع ہونگی، رواں سال ایک لاکھ پچھتر ہزار ٹن آم برآمد کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

وزارت تجارت نے آم کے برآمدی سیزن کے آغاز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجٹیبل امپوٹرز، ایکسپوٹرز اینڈ مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سیزن آم کا برآمدی ہدف گذشتہ سال کے مقابلے میں پچیس ہزار ٹن زائد ہے۔ رمضان المبارک کے سبب اسلامی ملکوں میں آم کی مانگ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔