زرعی خبریں

زراعت لاہور ڈویژن کی کارکردگی کاجائزہ اجلاس

ڈاکٹر غضنفر علی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(پلاننگ)نے شعبہ زراعت لاہور ڈویژن کی سالانہ کارکردگی کیلئے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا

کہ تمام شعبہ جات کے ہیڈز اپنے دفاتر کی کارکردگی کو مانیٹر کریں تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں حل کیا جا سکے ۔ یہ جائزہ اجلاس زراعت ہاؤس لاہور میں منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر غضنفر علی خان ایڈیشنل سیکرٹری زراعت (پلاننگ)، سید ظفر یاب حیدر ڈائریکٹر جنرل زراعت (توسیع)، سمیت لاہور ڈویژن کے ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹرزو افسران نے شرکت کی۔