زرعی خبریں

جرمنی میں فروٹ لاجسٹیکا میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ)نے جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ہونے والی تین روزہ عالمی تجارتی نمائش فروٹ

اسلام آباد (اے پی پیلاجسٹیکا میں شرکت کیلئے 27 ستمبر تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 6 فروری 2019ء کو ہوگا جس میں تازہ پھل اور سبزیاں، خشک میوہ جات، آرگینک مصنوعات، مصالحہ جات، جڑی بوٹیاں، منجمد پھل، سبزیاں ، غذائیں اور پراسیسنگ آلات کی نمائش کی جائیگی۔ ، اور غذائیں اور سبزیوں کی پراسسنگ کے آلات وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے ۔