زرعی خبریں

پاکستان میں گندم عالمی پیداوار کا صرف 38فیصد:بزنس کونسل

فرنس میں گندم کی پیداوار 8.1ٹن فی ہیکٹر حاصل کی جارہی ہے :تحقیقاتی رپورٹ

اسلام آباد (اے پی پی) ترقی یافتہ ممالک کے مقابلہ میں پاکستان گندم کی اوسط فی ہیکٹر عالمی پیداوار کے 38 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کر رہا ہے ۔ جدید زرعی تحقیق سے استفادہ نہ کرنے کے باعث ملک میں فی ایکڑ پیداوار کم ہونے کی وجہ سے زرعی شعبہ کی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے ۔ پاکستان بزنس کونسل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گندم کی پیداوار 3.1 ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ فرانس میں گندم کی پیداوار 8.1 ٹن فی ہیکٹر حاصل کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح پاکستان گندم کی فی ہیکٹر عالمی پیداوار کے مقابلہ میں صرف 38 فیصد پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔ اسی طرح پاکستان میں کپاس کی پیداوار 2.5 ٹن فی ہیکٹر ہے جبکہ عالمی سطح پر 4.8 ٹن فی ہیکٹر حاصل کی جا رہی ہے ۔ اس طرح ملک میں کپاس کی فی ہیکٹر پیداوار کا تناسب 52 فیصد ہے ۔ رپورٹ کے مطابق چاول کی عالمی پیداوار 9.2 ٹن فی ہیکٹر کے مقابلہ میں پاکستان میں 2.7 ٹن فی ہیکٹر یعنی 29 فیصد پیداوار حاصل کی جا رہی ہے ۔ رپورٹ میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ شعبہ کی استعداد سے حقیقی استفادہ کے لئے جدید تحقیق اور آلات سے استفادہ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔