زرعی خبریں

امریکہ سے سویابین خریدنے کی ضمانت نہیں :جرمنی

ابھی تو یہ بھی تعین نہیں کیا گیا بلاک نے کتنی سویابین درآمد کرنی ہے
برلن(اے پی پی) جرمنی نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کمی ہوئی ہے تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ بلاک امریکی سویابین کی خریداری کرے گا۔ وزیر زراعت جولیا کلوکنر نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ یورپ اور امریکہ کے درمیان تجارتی کشیدگی میں کچھ کمی ہوئی ہے ، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس امریکی خواہش کہ یورپ اس کی سویابین کی خریداری کرے ، کے پورا ہونے کی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ ابھی تو اس بات کا تعین بھی نہیں کیا گیا کہ بلاک نے کتنی سویابین درآمد کرنی ہے ۔امریکی محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 کے دوران یورپی یونین کی جانب سے امریکہ سے 15.3 ملین ٹن سویابین کی خریداری متوقع تھی۔