زرعی خبریں

مفت ملنے والے پودوں کی دیکھ بھال نہ کرنے والے اداروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ

سرگودھا ،ْمحکمہ اینٹی کرپشن نے شجرکاری مہم کے دوران مفت ملنے والے پودوں کی دیکھ بھال نہ کرنے والے اداروں کیخلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے شجرکاری مہم کے دوران مفت ملنے والے پودوں کی دیکھ بھال نہ کرنے والے اداروں خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا نے سرکاری اداروں میں شجر کاری مہم کے دوران مفت ملنے والے پودوں کی مانیٹرنگ کرنے اور پودوں کی دیکھ بھال نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریجنل ڈائریکٹر نے محکمہ جنگلات، سکولز اور کالجز کے افسران سے میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہر سال شجرکاری مہم کے دوران مختلف ادراے پودوں کی مناسب دیکھ بھال نہیں کرتے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کو کڑوروں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔اس نقصان سے بچنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے خصوصی نگرانی اور پودوں کی دیکھ بھال نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔
جس کے لیے سی ای او ایجوکیشن سرگودھا کو ہدایت کی گی کہ وہ پودوں کی ڈیمانڈ لیٹر ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سرگودھا کو ارسال کریں تاکہ اٴْن کی ڈیمانڈ کے مطابق اٴْن کو پودے جاری کیے جا سکیں۔

اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت جاری کی گئی کہ پودوں کی دیکھ بھال کے لیے ایس او پی اردو اور انگلش زبان میں تیار کر یں تاکہ اٴْس پر آسانی سے عمل کیا جا سکے اور پودوں کی مناسب دیکھ بھال ہو سکے۔ میٹنگ کے دوران تمام افسران کو ہدایت کی گئی کہ شجر کاری مہم کا آغاز 16.07.2018سے شروع ہو رہا ہے اور یہ14اگست 2018تک جاری رہے گا۔عاصم رضا ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سرگودھا 16جولائی بوقت11بجے دن گورنمنٹ جامعہ گرلز ہائی سکول سرگودھا میں پودہ لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کریں گئے