زرعی خبریں

حکومت 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے

شوگر ڈیلرز نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی پیداوار ضرورت سے زائد ہے ،حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے تو 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے

شوگر ڈیلرز نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی پیداوار ضرورت سے زائد ہے ،حکومت 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے تو 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے ،ملک میں چینی کی پیداوار مقامی ضرورت 50 لاکھ ٹن سے 14 لاکھ ٹن زائد ہے ، دوسری جانب اس وقت عالمی منڈی میں چینی کی قیمت 325ڈالر فی میٹرک ٹن تک پہنچ چکی ہے ۔
شوگر ڈیلرز کے مطابق اگر حکومت فوری طور پر 10لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے تو 32 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کثیر زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے ، جو موجودہ معاشی صورتحال میں کسی نعمت سے کم نہ ہوگا۔