مزید فصلیں

سور ج مکھی کی کاشت پر سبسڈی سے خاطر خواہ فوائد حاصل

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ سورج مکھی کی کاشت پر 5ہزار فی ایکڑ کے حساب سے کروڑں روپے سبسڈی دینے کے اعلان سے خاطر خواہ فوائد حاصل ہوئے ہیں

موضع کنورپورہ تحصیل و ضلع بہاولنگر کے رہائشی میاں آصف بھاندارا نے بتایا کہ انہوں نے سورج مکھی کی کاشت سے رواں سیزن میں گندم کی کاشت کی نسبت 22ہزار 150روپے فی ایکڑ زیادہ منافع کمایاہے ،پاکستان میں سالانہ خوردنی تیل کی درآمد پر 3کھرب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جاتی ہے ،اسی بوجھ کو کم کرنے کیلئے حکومت پنجاب نے تیلدار اجناس کی پیداوار ملکی سطح پر بڑھانے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہمارے ملکی آب و ہوا تیل دار اجناس کی کاشت کے لئے نہایت موزوں ہے اور ہم تیلدار اجناس پیدا کرکے نہ صرف اپنی ضروریات کو خود پورا کر سکتے ہیں بلکہ اس پر اٹھنے والے درآمدی بل کو کم کرکے معیشت کو بھی مضبوط کر سکتے ہیں۔تیل دار اجناس کی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے محکمہ زراعت نے 5000روپے فی ایکڑ کے حساب سے کروڑوں روپے سبسڈی دینے کا اعلان کیا جو کہ میرے جیسے کاشتکار کیلئے ایک نعمت سے کم نہیں تھا۔