کھاد

گوجرانوالہ کھاد کی 34لاکھ بوری گوداموں میں پہنچ گئی

دھان کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھا دکی 34لاکھ بوری گوداموں میں پہنچ گئی ہے ۔مہنگے داموں اور جعلی کھاد فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت جبکہ تحصیل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔

تفصیل کے مطابق خریف سیزن میں ضلع بھر میں میں7لاکھ78ہزار ایکڑ پر مختلف فصلوں کی کاشت ہو گی، اس میں تقریباً5لاکھ80ہزارپر دھان جبکہ باقی رقبہ پر سبزی،چارہ جات کی کاشت ہو گی۔خریف سیزن میں فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے یوریا اور ڈی اے پی کھادوں کی ڈیمانڈ کی گئی تھی جس میں17لاکھ یوریا اور16لاکھ بیگ ڈی اے پی شا مل ہیں ان میں سے 20لاکھ سے زائد بوری کھاد مئی میں ہی گوجرانوالہ میں پہنچا دی گئی تھی جبکہ باقی13لاکھ بوری گوداموں کو بھجوا دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں محکمہ زراعت توسیع نے غیر معیاری، جعلی کھاد ، زرعی ادویات کی روک تھام اور نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں پر فروخت پر عمل درآمد کرانے کیلئے تحصیل کی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جوکہ روزانہ کی بنیاد پر اپنی کار کردگی رپورٹ حکام کو بھجوانے کی پابند ہوں گی۔ اور بوریاں