مزید باغبانی

بادام کے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کی ہدایت

ماہرین زراعت نے کہاہے کہ گرمیوں کے موسم میں بادام کے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں

پودوں کو گرمی کی شدت کے اثر سے محفوظ رکھنے کے لئے پودوں کے تنوں پربورڈوپیسٹ لگائیں‘ چھوٹے پودوں کو ضرورت کے مطابق 7تا10دن جبکہ بڑے یعنی بارآورپودوں کو 10تا15دن کے وقفہ سے پانی لگائیں اور خیال رکھیں کہ پودوں کے تنوں کو پانی نہ چھوئے‘باغ میں وقتاً فوقتاً روٹا ویٹرچلاکر یاگوڈی کرکے جڑی بوٹیاں تلف کرتے رہیں‘ پودوں پر تیلہ‘ تنے کے بورراوربیر کی بیٹل کے حملہ کی صورت میں زہروں کا استعمال محکمہ زراعت (توسیع وپیسٹ وارننگ)کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔