آب پاشی, کپاس

کپاس کی بی ٹی اقسام کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی کتنے دنوں میں کرنے چاہیے ؟ جانئے

کپاس کے کاشتکاروں کو لائنو ں میں بی ٹی اقسام کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی 30سے 35دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت

کپاس کے کاشتکاروں کو لائنو ں میں بی ٹی اقسام کی کاشت کے بعد پہلی آبپاشی 30سے 35دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ کاشتکار پہلی آبپاشی مقررہ وقت پر یقینی بنائیں جبکہ بقیہ آبپاشیاں 12 سی15 دن کے وقفہ سے کی جائیں۔ تاہم پٹڑیوں پر کاشت کی صورت میں بوائی کے بعد پودے کو پانی کی کمی نہیں ہونے دینی چاہئے اور ہر 6 سی9دن کے وقفہ سے پانی لگاتے رہنا چاہئے تاکہ پودے کو پانی کی کمی کی علامات سے بچایاجاسکے۔

ماہرین زراعت نے بتایاکہ ڈرل سے لائنوںمیں کاشت کی گئی روائتی چھوٹے قد والی کپاس کی اقسام کو پہلی آبپاشی بوائی کے 30 سے 40دن اور لمبے قد والی کپاس کی اقسام کو 40 سے 50دن اور اس کے بعد ہر آبپاشی 12 سے 15 دن کے وقفہ سے کرنی چاہئے، انہوںنے کہاکہ بی ٹی اقسام کیلئے بوائی کے بعد نائٹروجنی کھاد کا چھٹا حصہ 30سی35دن بعد جبکہ باقی ماندہ نائٹروجن کھاد ایک پانی چھوڑ کر اگلے پانی پر ڈالنی چاہئے، روائتی اقسام کیلئے بوائی کے بعد نائٹروجن کھاد کابقیہ تیسرا حصہ ڈوڈیاں بننے پر اور باقی ماندہ نائٹروجن پھول شروع ہونے پر استعمال کی جائے، کھیتوں میں اور اردگرد پائی جانیوالی سفید مکھی ، ملی بگ اور لیف کرل وائرس کے میزبان پودوں کا کام دینے والی جڑی بوٹیاں بھی بروقت تلف کردینی چاہئیں تاکہ کپاس کی فصل کو نقصان نہ پہنچ سکے۔