تجزيہ, مزید فصلیں

زراعت کو ترقی دیکربحران سے نکلا جاسکتاہے

تجارتی خسارہ ختم کرنے کیلئے فائدہ مند زرعی اجناس کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے

معاشی ماہرین نے کہا ہے کہ زراعت کو ترقی دیکر ملک کو معاشی بحران سے نکالا جاسکتاہے ،معاشی بحران اورتجارتی خسارہ ختم کرنے کیلئے فائدہ مند زرعی اجناس کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے ،پاکستان زرعی اجناس کو عالمی معیارکے مطابق کاشت کرکے بڑے پیمانے پر برآمد کرسکتاہے ،زیتون وادی کی طرح دیگر زرعی اجناس کیلئے بھی وادیاں قائم کی جائیں تاکہ ہم تیلداراجناس برآمدکرسکیں،معاشی ماہرین نے کہا کہ خوردنی تیل کا درآمدی بل کم کرنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں،3 کھرب روپے کا خوردنی تیل درآمد کرنا معیشت پربوجھ ہے ،ہم یہ تیل خود پیداکرکے نہ صرف اپنی ضرورت پوری کرسکتے ہیں بلکہ اسے برآمد بھی کرنے کے قابل ہوجائینگے ، تیلدار اجناس کی فروغ کیلئے محکمہ زراعت کی مہم قابل ستائش ہے ،پنجاب میں سورج مکھی کی کاشت کی مہم کامیابی سے جاری رہی اور کاشتکاروں نے اس فصل سے بھاری منافع کمایاہے ۔