زرعی خبریں, گنا

بااثر افراد نے کماد کی فصل کو آگ لگادی

بااثر ملزمان نے ہمسایہ زمیندار کے دوایکڑ رقبہ میں دو لاکھ روپے مالیت کے کماد کی فصل کو آگ لگادی

چشتیاں کے قدیم قصبہ کوڑا بھوتنا میں زرعی اراضی فروخت نہ کرنے کی رنجش پر پانچ بااثر ملزمان نے ہمسایہ زمیندار کے دوایکڑ رقبہ میں دو لاکھ روپے مالیت کے کماد کی فصل کو آگ لگادی جبکہ تھانہ شہر فرید کے تفتیشی آفیسر نے مقدمہ درج کرنے کی بجائے تھانہ میں ملزمان کے سامنے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔اس امر کا اظہارمتذکرہ موضع کے زمیندارہ محمدشہزادفضل نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کو دی جانے والی درخواست میں مزید کہا کہ بااثر ملزمان محمداسلم۔ریاض۔محمداکرم پسران امام بخش نے پندرہ روزقبل دوایکڑ زرعی رقبہ کماد کی فصل کو آگ لگادی اور دھمکی دی کہ تم ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔مقدمہ بھی درج نہیں ہونے دیں گے اور اگرہوگیا تو ہم ضمانتیں کروا کے تمہارے خلاف بھی مقدمہ درج کرائیں گے اور تمہاری اراضی بھی فروخت ہوجائے گی۔درخواست میں مزید کہا کہ تھانہ شہرفرید پولیس کے تفتیشی آفیسر نے بھی ملزمان کے سامنے کہا کہ تمہارا پہلے ہی نقصان ہوچکا ہے مقدمہ بازی میں اپنی زمین بھی گنوابیٹھو گے اس طرح لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔زمیندار نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان اور تفتیشی کے خلاف کاروائی کی جائے۔