آب پاشی, آم

سندھ میں پانی کی کمی ، آم کی فصل خراب ہونیکا خدشہ

فصلوں کیلئے فوری طورپر پانی فراہم نہ کیاگیاتو پھلوں کی پیداوار میں کمی ماہ رمضان میں قیمتو ں میں اضافے کاسبب بنے گی، کاشتکار

سندھ میں زرعی پانی کی کمی کے باعث آم کی اربوں روپے مالیت کی تیار فصل خراب ہونے کاخدشہ ہے ۔سندھ میں60 فی صد پانی کی کمی ہے جس کی وجہ سے آم کے درخت کمزور ہوگئے ہیں اور ٹہنیاں آم کا وزن برداشت نہیں کر پارہی ہیں، گرنے کی وجہ سے آم خراب ہورہاہے۔پانی کی کمی کے باعث کیلے اوردیگر فصلوں کو بھی خطرات لاحق ہیں ۔سندھ کے کاشت کاروں کا کہناہے کہ فصلوں کیلئے فوری طورپر پانی فراہم نہ کیاگیاتو پھلوں کی پیداوار میں کمی ماہ رمضان میں قیمتوں میں اضافے کاسبب بنے گی۔کاشت کاروں نے حکومت فیلڈکینال بند کرکے پانی فراہم کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

Send this to a friend