آب پاشی, مزید باغبانی

باغبان الیچی کی بہتر پیداوار کیلئے پانی کی کمی نہ آنے دیں

زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ الیچی ایک انتہائی اہم اور نقد آور فصل ہے جس کا پھل نہائت میٹھا اور لذیذ ہونے کے علاوہ عوام میں بے حد پسند کیا جاتا ہے

الیچی کی مناسب نگہداشت اور اسے معمول کے باغات اور پھلوں سے ہٹ کر کئی گنا زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے اس لئے باغبان الیچی کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پانی کی کمی نہ آنے دیں اور اگر بارشیں نہ ہوں تو درختوں پر دن میں کم از کم 2مرتبہ مصنوعی بارش برسانے کا بھی اہتمام کریں تاکہ الیچی کے پودوں کی پانی کی ضرورت کو پورا کیا جا سکے۔ انہوںنے بتا یا کہ الیچی کا پھل زیادہ تر جنوبی پنجاب کے گرم علاقوں میں بہتر انداز میں نشو ونما پاتا ہے جس کو ٹہنی کے ساتھ قلم کیا جاتا ہے۔انہوںنے بتا یا کہ اگر الیچی کی زیادہ سے زیادہ کاشت کیلئے اقدامات کئے جائیں تو اس نقد آور پھل کو برآمد کر کے قیمتی زر مبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ امر بھی دلچسپی کا حامل ہے کہ اگرچہ الیچی کا پھل گرم تاثیر رکھتا ہے لیکن اس کے باوجود اسے گرمیوں میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیچی کی 4اقسام گولا، کلکتی ، بے دانہ ،بمبے کم کاشت ہونے کے باعث مہنگے داموں فروخت ہوتی ہیں۔انہوںنے بتایا کہ الیچی کا ایک درخت اوسطاً 2سے 4 من پھل کی پیداوار دیتا ہے جو مارکیٹ میں 250سے 300روپے فی کلو فروخت ہوتا ہے اس طرح ایک ایکڑ سے باغبان کم از کم 2لاکھ روپیہ آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔