مزید باغبانی

پاکستان میں 5 ملین ہیکٹر رقبہ پر بھنڈی کی کاشت کی جاتی ہے

بھنڈی توری موسم گرما کی نقد آور اور مقبول سبزی ہے اورپاکستان میں یہ 5 ملین ہیکٹر رقبہ پر کاشت کی جاتی ہے ۔

لاہور . پاکستان بھنڈی توری کی فی ایکڑ پیداوار کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر آتا ہے۔ بھنڈی توری کی زیادہ کاشت لاہور، فیصل آباد، ملتان اور گوجرانوالہ میں ہوتی ہے۔بیج کے بہترین اگائو اور بڑھوتری کے لئے درجہ حرارت 25 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈہونا چاہیے۔ بھنڈی توری کی فصل سال میں دو مرتبہ کاشت کی جاتی ہے، پہلی فصل وسط فروری سے مارچ کے آخر تک کاشت کی جاتی ہے جبکہ دوسری فصل کی کاشت جون اور جولائی میں ہوتی ہے۔ ــسبزپریـــــ محکمہ کی سفارش کردہ قسم ہے جو کہ ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں کے خلاف بہتر قوت مدافعت رکھتی ہے۔ بھنڈی توری کی بجائی کے لیے 80 سے 90 فیصد شرح اگائو والا 10 سے 12 کلوگرام بیج کافی ہوتا ہے۔ ایک ایکڑ سے بھنڈی توری کی 6 سے 8 ٹن پیداوار آسانی سے حاصل ہوسکتی ہے۔